راولپنڈی سے تین لڑکیاں اغواء
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی سے تین لڑکیاں اغواء کرلی گئیں تھانہ صدر بیرونی کو آصف محمودنے بتایا کہ چکری روڈسے میری18 سالہ بیٹی نمرہ آصف کو دونامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ہے تھانہ صادق آباد کو کلثوم بی بی نے بتایا کہ فالکن کمپلیکس چراہ روڈپر ملزمان مہران وغیرہ نے مدعیہ کی 17/18 سالہ بیٹی سدرہ کو اغواء کر لیا ہے تھانہ ائرپورٹ کو ظفر اقبال نے بتایا کہ فضل ٹائون میں میری بیٹی آمنہ بی بی کونامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ہے ۔