کرونا کیساتھ عمران خان کے جھوٹ میں بھی اضافہ ہو رہا: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ کرونا کے ساتھ عمران خان کے جھوٹ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ عمران خان عوام کو مسائل سے نجات نہیں دلا سکتے۔ حکومتی 2 سال میں عوام نے کم ٹیکس دیا۔ عمران صاحب‘ حکمران چور ہیں اس لئے عوام ٹیکس نہیں دے رہے۔ موجودہ حکومت 13 ہزار ارب روپے کا تاریخی قرضہ لے چکی ہے۔ معیشت کرونا سے نہیں کرپشن اور نااہلی سے تباہ ہوئی ہے۔ عوام ٹیکس نہیں دے رہے کیونکہ چینی چور ملک پر مسلط ہیں۔