مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری,مزید 3کشمیری شہید

Jun 06, 2018 | 15:01

ویب ڈیسک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ قابض فوج نے3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔ شہید کشمیریوں کا قصورچادر اور چار دیواری کی حفاظت کرنا تھا۔ مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشتگردی سے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔حریت رہنما سید علی گیلانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیری تاریخ کی سب سے بدترین بھارتی ریاستی دہشتگردی کا سامنا کررہے ہیں۔

مزیدخبریں