انسانی حقوق کی کارکن و تجزیہ کار گل بخاری کااغوا ،چند گھنٹے بعد گھر واپسی

Jun 06, 2018 | 11:47

ویب ڈیسک

انسانی حقوق کی کارکن اور نجی چینل کی تجزیہ کار گل بخاری لاہورمیں پراسرارانداز سے لاپتہ ہوگئی تاہم چندگھنٹے بعد واپس گھرپہنچ گئیں۔پولیس کے مطابق نجی چینل میں سیاسی تجزیہ کار اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی خاتون گل بخاری لاہورمیں ٹاک شو کے لئے ڈرائیور کے ساتھ گھر سے جا رہی تھیں کہ شیر پاﺅ برج کے نزدیک چند گاڑیوں میں سوار افراد نے انہیں گاڑی سے نیچے اتارا اور اپنے ساتھ لے گئے ۔خاتون کے لاپتاہونے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی،خاتون کے رشتہ دار اور انسانی حقوق کی کارکن حنا جیلانی تھانہ سرور روڈ مقدمہ درج کروانے پہنچ گئیں۔اس دوران مختلف ٹی وی چینلز پر گل بخاری کے پراسرارانداز سے لاپتاہونے کی خبریں نشر ہوتی رہیں تاہم چندگھنٹے بعدہی گل بخاری گھر پہنچ گئیں ۔انہوں نے کسی بھی میڈیا کے نمائندے سے بات کرنے سے گریز کیا۔52 سالہ گل بخاری برطانوی شہریت بھی رکھتی ہیں۔دوسری جانب سماجی کارکن گل بخاری کے لاہورسے لاپتہ ہونے کی خبرآتے ہی سوشل میڈیا پر اسکی بازگشت شروع ہوگئی تھی۔مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازنے بھی سوشل میڈیا پر بیان میں کہا تھاکہ سماجی کارکن گل بخاری کا اغوا بہت پریشان کن خبر ہے۔

مزیدخبریں