یوم علیؓ کے مرکزی جلوس کے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے: ڈاکٹر معین مسعود
لاہور(نامہ نگار) لاہور میںیومِ حضرت علی ؓ کے مرکزی جلوس کے روٹ پر 12 ایس پیز، 27 ڈی ایس پیز، 82 ایس ایچ اوز اور 6 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر معین مسعود نے کہا ہے کہ یومِ علیؓ کے مرکزی جلوس کے روٹ پر تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کر لیئے اورافسران سے لے کر اہلکاروں تک ساری فورس " آپ عبادت کریں ہم حفاظت کریں گے "کے جذبہ کے تحت شہریوں کو سہولت دینے کی خاطر روزے کی حالت میںتازہ دم اور تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزپولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں یومِ علی ؓ کے مرکزی جلوس کے روٹ پر تعینات پولیس افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس پی سکیورٹی عمارہ اطہر، ایس پی ہیڈ کوارٹرز عاطف نذیر،تمام ڈویژنل آپریشنز و انویسٹی گیشن ایس پیز،ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز ، انچارج انویسٹی گیشنز واہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود نفری کو متعلقہ آفیسر بریف کرنے کا پابند ہوگا۔ سپروائزری آفیسر کے پاس میگا فونز ہونے چاہیئے تاکہ بوقت ضرورت فوری اہم معلومات فارورڈ کی جاسکیں۔ تمام افسران و اہلکار ایک ٹیم ورک اور الرٹ ہوکر فرائض سرانجام دیں اورمرکزی جلوس کے پورے روٹ پر کوئی غیر متعلقہ موٹر سائیکل،گاڑی یا فرد نہ آسکیں۔ پوائنٹس پر موجود جوانوں سے باری باری سے ڈیوٹی لی جائے