علی پور کے رہائشی سائنسدان ڈاکٹر محمد عبید اﷲ نے چین کے ایکسیلنٹ سائنس ایوارڈ جیت لیا
علی پور(نمائندہ خصوصی)جنوبی پنجاب کے طالبعلم ڈاکٹر محمدعبیداللہ نے چین کا excellent Scienceایوارڈاپنے نام کرلیا،محمدعبیداللہ کاتعلق پسماندہ ترین تحصیل علی پور سے ہے،ملک کا نام روشن کرنے پرعوامی وسماجی حلقوں کی مبارکباد۔ تفصیل کے مطابق چین کے بڑی شہر شنگھائی میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کے تحت سائینس فیسٹول کاانعقاد کیا گیا جوکہ 17مئی تا27مئی تک رہا۔ جس میں دنیا بھر سے سائنسدانوں نے شرکت کی۔پاکستانی وفد کی قیادت چیئرمین پاکستان ایگریکلچرل کونسل ڈاکٹر یوسف ظفر نے کی۔ پاکستانی وفد میں جنوبی پنجاب کی پسماندہ تحصیل علی پور کے ہونہار سائنسدان ڈاکٹر محمدعبیداللہ کو شاندار کارکردگی پر excellent Science popularization ambassador 2018کے ایوارڈ سے نواز گیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر محمدعبیداللہ ماہر تعلیم چوہدری ہدایت اللہ کے فرزند ہیں اور چوہدری سیف اللہ ایڈووکیٹ کے بھائی ہیں۔