مقبوضہ کشمیر: لبریشن فرنٹ کی جیل بھرو مہم جاری‘ مزید 10 کارکنوں نے گرفتاری دیدی
جموں (اے این این) سیاسی مکانیت کی مسدودی کے خلاف لبریشن فرنٹ کی جیل بھرو مہم کل چھٹے روز بھی جاری رہی اور فرنٹ کے زونل جنرل سیکرٹری شیخ عبدالرشید کی سربراہی میںمزید10ارکان نے پریس کالونی میں اپنی رضاکارانہ گرفتاریاں پیش کیں ۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میںسکھ برادری کے اراکین نے ضلع جموں میںکرفیو کی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بھارتی پولیس کے ہاتھوں ایک سکھ نوجوان کے قتل کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ سکھوں کے گروپوں نے ’’خالصتان زندہ باد‘‘کے نعرے بلند کئے۔