اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعدآج شام دوبارہ ہونگے اےوان زےرےں اور بالا مےں حکومت اور اپوزےشن کے درمےان کشےدہ تعلقات کے باعث اجلاس ہنگامہ خےز ہوں گے سےنےٹ مےں قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کامعاملہ بھی اےوان مےں اٹھاےا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف چودھری نثار علی خان مالی سال 2011-12ءکے بجٹ پر بحث کا آغاز کرینگے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا جبکہ سینٹ کا اجلاس بھی 5 بجے شام چیئرمین ڈاکٹر فاروق ایچ نائیک کی صدارت میں ہو گا۔ قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث 14 جون تک جاری رہے گی جبکہ 16 جون کو وزیر خزانہ بحث سمیٹیں گے۔ سینٹ میں بحث 13 جون تک جاری رہے گی۔
وقفہ سوالات
وقفہ سوالات