ملک میں شدید گرمی اوربجلی کی طویل بندش، معمولات زندگی بری طرح متاثر، اعلانیہ اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔
بجلی کی پیداوار اورطلب میں فرق کے باعث شہری اور دیہی علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہروں میں آٹھ سے دس جبکہ دیہات میں بارہ سے چودہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔بجلی کی طویل بندش کے باعث جہاں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں وہیں کئی علاقوں میں شہریوں کو پانی کے حصول میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کراچی میں گڈاپ ٹاؤن ، بلدیہ ٹاؤن اور گلشن اقبال کے بعض علاقوں میں بارہ بارہ گھنٹےکی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ جس کے خلاف شہریوں نے مظاہرے بھی کئے ہیں ۔ ادھرکے ای ایس سی انتظامیہ کا کہناہے کہ ہڑتالی ملازمین تکنیکی مسائل پیدا کرکے بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا کررہے ہیں ۔