امریکی صدر نیو اسٹریٹجک کانسیڈریشن پلان کے مطابق افغانستان سےتیس ہزار امریکی فوجیوں کے انخلاء پرغور کر رہے ہیں ۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق اوباما ایڈمنسٹریشن کی نیشنل سکیورٹی ٹیم کی جانب سے نیواسٹریٹجک کانسیڈریشن کے نام سے ترتیب دی جانے والی نئی جنگی پالیسی کے تحت افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی پرغورکیا جا رہا ہے۔ اخبار کے مطابق یہ فیصلہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت اورعسکری اخراجات میں ہونے والے اضافے کے باعث کیا گیا ہے جبکہ امریکی صدر باراک اوباما نے بھی اس تجویز پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جسکا باقاعدہ اعلان وہ عوام سے اپنے خطاب میں کریں گے۔