ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا نکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ 

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے نکاسی آب کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپس اور نکاسی آب کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ریلیف کیمپس میں تعینات عملے کی حاضری چیک کی اور بارش میں کام کرنیوالے ملازمین کو نقد انعامات دئیے، سی او میونسپل کمیٹی ننکانہ سمیت دیگر افسر بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری ارشد نے گفتگو کرتے کہا کہ ضلع بھر سے بارشی پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔

اُردو کیا ہے؟

محمد نوید اسلام  اُردو زبان کی کہانی اسلامی ثقافت کے ایک بے حد درخشاں باب کی ترجمانی ہے۔ اسلامی فتوحات اور مفتوحہ ممالک ...