یہ امپائر کو ملا لیں تو بھی نہیں جیت سکتے،عمران خان پنجاب کے ضمنی انتخاب میں جیت کے لیے پرعزم
چیچہ وطنی: سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے 20 اضلاع میں ہونے والے ضمنی انتخابات پر کہا ہے کہ یہ امپائر کو ملا لیں تو بھی نہیں جیت سکتے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو مخاطب کرکے کہا کہ حمزہ سن لو! تم اور تمہارے خاندان نے ایک کام بھی ایمانداری سے نہیں کیا، انہوں نے ساری زندگی کرپشن سے دو نمبر پیسا بنایا ہے۔چیچہ وطنی میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ الیکشن کمیشن لوٹوں کو جتانے کی کوشش کررہا ہے، قوم لوٹوں کو بھی سمجھ گئی ہے اور مولانا فضل الرحمان کو بھی سمجھ گئی ہے۔