اسلامی تعاون تنظیم نے تمام افغان دھڑوں پرزوردیاہے کہ وہ افغانستان میں مستقل جنگ بندی کے حصول کے لئے ضبط وتحمل کامظاہرہ کریں۔
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹریوسف بن احمدالعثمین نے قیام امن کی کوششوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بھی اپیل کی۔
انہوں نے تمام افغانوں پرزوردیاکہ ملک میں پائیدارامن ومصالحت کے حصول کی کوششیں دوگناکی جائیں۔