ترکی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 414 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 148 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی کل تعداد 5 ہزار 225 تک پہنچ گئی ہے،اسی دورانیے میں 46 ہزار 414 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 148 کے نتائج مثبت نکلے جبکہ ہسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والے ایک ہزار 188 افراد کے ساتھ وباءکے آغاز سے لے کر اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار 680 تک پہنچ گئی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024