جاپانی محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر مغربی اور مشرقی علاقوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے، لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر مٹّی کے تودے گرنے اور سیلابوں سے چوکنّا رہیں۔موسمیات کے حکّام کا کہنا ہے کہ گرم مرطوب ہوا شدید گرج چمک والی گھٹاوں کے ایک ارتکاز کی جانب جا رہی ہے جس سے فضاءکی حالت غیر مستحکم ہو رہی ہے اور جنوب مغربی جاپان کے کیوشو علاقے کے جنوبی حصّے میں بارش والی گھٹائیں بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کماموتو میں بجلی کی گرج چمک کے ساتھ 200 ملی میٹر تک اور توکائی میں 150 ملی میٹر تک بارش ہونے کاامکان ہے جبکہ منگل کی صبح تک توکائی علاقے میں 300 تا 450 ملی میٹر، جنوبی کیوشو میں 300 تا 400 ملی میٹر اور شمالی کیوشو اور شِکوکو علاقے میں 200 تا 400 ملی میٹر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024