عمران خان ن لیگ کے تباہ کردہ اداروں کو ٹھیک کرنے کیلئے کوشاں ہیں، مراد سعید
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعظم کے مشیر و وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان ان کے تباہ کردہ اداروں کو ٹھیک کرنے میں لگے ہوئے ہیں،قومی ائیرلائن کو تباہ کر کے ان کامشیر خزانہ بائے ون گٹ ون فری کا نعرہ لگاتا تھا،حیرت ہے یہ ان اداروں کے اصلاحاتی عمل پر کیسے بات کرنے آجاتے ہیں،بائے ون گٹ ون فری کانعرہ اداروں کوتباہ کرنے کے بعد ن لیگ نے لگایا،قومی خزانے سے پیسہ غائب ہونا،احتساب کے ڈرسے ریکارڈغائب کرناتوآپ نے سناہوگا، پیشکش کی جاتی ہے کہ پی آئی اے خریدنے والے کو پاکستان اسٹیل مفت دی جائیگی ۔