تھا نہ سبزی منڈی کے مقدمہ قتل میں ملوث ملزم گرفتار
اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ہو می سائیڈ پولیس یو نٹ نے تھا نہ سبزی منڈی کے مقدمہ قتل میں ملوث ملزم گرفتارکر لیا مدعیہ عائشہ یاسمین نے 4 جولائی کو تھا نہ سبزی منڈی میں درخواست دی کہ وہ آئی ٹین ون گلی نمبر 59مکان نمبر 280میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں کرائے کے لین دین پر دوران جھگڑا مالک مکان نے میرے شوہر محمد کلیم کو دھکا دیا جس سے وہ گر گیا اور موقع پر اس کی موت واقع ہوگئی ایس پی انڈ سٹر یل زبیر احمد شیخ نے نامزد ملزم کی گرفتاری کے ڈی ایس پی غلام محمد باقر کی زیر نگرانی انسپکٹر ہو می سائیڈ یو نٹ عاشق حسین شاہ معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے مقتول محمد کلیم کے قتل میں ملو ث ملزم نا صر محمود کوگرفتار کر لیا جس کومجا ز عدالت میں پیش کرکے ریما نڈ جسما نی حاصل کر لیا گیا۔