سلیم مانڈوی والا کی پی پی پی رہنما سینٹر بہرہ مند تنگی کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سینٹر بہرہ مند تنگی کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سینٹر بہرہ مند تنگی اسلام آباد کے پرائیوٹ ہسپتال کے انتہائی نگداشت وارڈ میں داخل ہیں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سینٹر بہرہ مند تنگی کو آج ایمبولینس کے ذریعے چارسدہ سے اسلام آباد منتقل کیا گیاہے۔ دعا ہے کہ بہرہ مند تنگی کو اللہ پاک جلد صحت یاب کرے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پوری قوم سے اپیل ہے کہ سینٹر بہرہ مند تنگی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جائے۔یاد رہے کہ سینٹر بہرہ مند تنگی کو رونا کی شکایت ہے۔