ڈیف اینڈڈمپ کرکٹ ٹیم کے کپتان رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے
بہاولپور(نمائندہ نوائے وقت) ڈیف اینڈڈمپ کرکٹ ٹیم کے کپتان وقومی کھلاڑی رانا تنویراحمدرشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے تنویراحمدملکی سطح کے ٹورنامنٹ کھیل چکے ہیں۔نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے منعقدکی گئی ۔
جس میں دولہاکے والد،والدہ اوربھائی نے شرکت کی رانا تنویراحمدڈیف اینڈڈمپ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہونے کی حیثیت سے ملکی ٹیم میں کرکٹ کے کئی میچ کھیل چکے ہیں۔
اوردرجنوں میڈلزبھی حاصل کرچکے ہیں۔