امان اللہ ملک کی تعلیمی خدمات یقیناً قابلِ تعریف ہیں، ابرار الحق شاکر
پنڈی گھیب (نامہ نگار) آکسفورڈ ایجوکیشنل سسٹم پنڈی گھیب کے چیف ایگزیکٹیو ابرار الحق شاکر (صدارتی تمغہ امتیاز) نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اٹک کیمپس کے سابق ریجنل ڈاریکٹر امان اللہ ملک کی تعلیمی خدمات یقیناً قابلِ تعریف ہیں جنہوں نے اٹک میں پانچ سال کے دوران علم کے ہزاروں شمعیں روشن کیں اور شعبہ تعلیم کو ذریعہ روزگار بنانے کے بجائے ہر کام فروغِ تعلیم کی پرخلوص نیت سے سرانجام دیا ، امان اللہ ملک کی مدتِ ملازمت کے دوران ضلع اٹک میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پر طلبائ اور انکے والدین کا اعتماد پہلے سے بہتر طریقے سے بحال ہوا ، شعبہ تعلیم کے لیئے اْنکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ہمیں امید ہے کہ وہ تبادلے کے بعد بھی مقررہ اہداف کو پورا کرنے اور اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔