افغانستان کی ایک مسجد میں نماز ظہر کے دوران بم دھماکے میں 2نمازی شہید اور 20زخمی ہوگئے۔ داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکا خودکش تھا جو صوبہ غزنی میں واقع محمدیہ مسجد میں نماز ظہر کے دوران زور دار ہوا، نتیجے میں 2نمازی شہید اور 20زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔ مسجد کا تعلق اہل تشیع مکتبہ فکر سے ہے۔حملے کے نوعیت کے حوالے سے متضاد دعوے کیے جارہے ہیں۔ افغان فوج کا کہنا ہے کہ یہ خود کش حملہ تھا تاہم پولیس کا اصرار ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024