سونے کی فی تولہ قیمت 100روپے کمی کے ساتھ 78ہزار روپے پر پہنچ گئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کی کمی ہوئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 88روپے کی کمی سامنے آئی۔ جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت 66ہزار 872روپے ہو گئی۔گزشتہ روز جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 900روپے کا اضافہ ہوا تھا اور اس سے ایک روز قبل 1000روپے کی کمی سامنے آئی تھی۔سونے کی قیمت میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ ایک سال کے دوران سونے کی قیمت میں تقریبا 22 ہزار سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ماہ سونے کی فی تولہ قیمت 81ہزار روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024