مریم نواز سزا یافتہ ہیں، میں نے ان کو ہر چیز پر جھوٹ بولتے دیکھا ہے ، یہ جھوٹ بولنے کی ماہر ہیں:شہباز گل
ترجمان وزیر اعلی پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز سزا یافتہ ہیں، میں نے ان کو ہر چیز پر جھوٹ بولتے دیکھا ہے ، یہ جھوٹ بولنے کی ماہر ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ہر روز قوم کو گمراہ کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی چیز لائی جاتی ہے ، یہ تو عدالتوں پر بھی حملہ کردیتے ہیں، ناصر بٹ منشیات کیس اور قتل میں ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز جھوٹ بولتی ہیں اور فراوانی سے جھوٹ بولتی ہیں، مریم نواز سزا یافتہ ہیں، میں نے ان کو ہر چیز پر جھوٹ بولتے دیکھا ہے ، یہ جھوٹ بولنے کی ماہر ہیں.