وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے رات گئے بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے بغیر پروٹوکول اور سکیورٹی شہر کے مختلف علاقوں میں گھوم کر صورتحال کا خود جائزہ لیا۔ عثمان بزدار نے فیروزپور روڈ، اچھرہ، شاہ جمال، مسلم ٹائون، کینال روڈ اور جیل روڈ کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ شہر میں نکاسی آب اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔عثمان بزدار نے شہر میں نکاسی آب کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار رات گئے اچانک سروسز ہسپتال پہنچ گئے۔سروسز ہسپتال میں مریض اور ان کے لواحقین رات کے آخری پہر وزیراعلیٰ کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔''آپ یہاں؟'' :حیران مریض نے وزیراعلیٰ سے سوال کیا تو وزیراعلیٰ نے جواباً کہا'' جی ہاں، آپ کی خیریت معلوم کرنے آیا ہوں''۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار مریضوں اور ان کے لواحقین سے دوستانہ انداز میں گفتگو کرتے رہے اور ہیلتھ سروسز کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات گئے شہر کے دورے کا مقصد حقیقی مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے تاکہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو حقیقی ریلیف کا ہدف پورا کیا جاسکے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024