پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اور لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ شریفوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو گئی ، کرپٹ عناصر کو عوام کی بد دعائیں لے ڈوبیں اور نواز شریف نے3دہائیوں تک جو کچھ بویاوہ آخر کار کاٹنا پڑا ۔ عبدالعلیم خان نے عدالتی فیصلے پر اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ شہباز شریف بھی کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ان کو وزارت عظمیٰ نہیں بلکہ احتساب کا سامنا کرنا ہوگا اور پنجاب میں کی گئی بد عنوانیوں کا جواب دینا ہوگا ۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی طویل جدوجہد رنگ لے آئی ملک میں کرپشن کے خلاف شعور بیدار ہو چکا ہے اور اب کسی کو ایسا کھلواڑ کرنے کی جرات نہیں ہو گی ۔
این اے129اور پی پی158میں مختلف انتخابی جلسوں و کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ لیگیوں کو جلد دن میں تارے نظر آنے والے ہیں ،عوام کو بے وقوف بنانے ،ملک کے اربوں روپے ہڑپ کرنے اور نام نہاد ترقی کے نام پر اپنی جیبیں بھرنے والوں کو سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے اور عوام25جولائی کو ووٹ کی طاقت سے اپنی اہمیت ثابت کریں گے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کی 22سالہ سیاسی جدوجہد نے لوگوں کو وہ زبان دی ہے جس کا سامنا لیگیوں کو اکثر حلقوں میں کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے پر امن تبدیلی نزدیک ہے اور اب آخری دکھا دینے کی ضرورت ہے ۔عبدالعلیم خان نے مختلف علاقوں میں انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا اور ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں شرکت کی ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024