ایون فیلڈ ریفرنس:احتساب عدالت نے نواز شریف ,مریم نواز اورکیپٹن صفدر کو سزا سنا دی

Jul 06, 2018 | 16:29

ویب ڈیسک

اسلام آباداحتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کئی گھنٹے کی تاخیر کے بعد سنا دیا ہے۔ جس کے مطابق نوازشریف کو دس سال قید اور 8 ملین پاونڈ جرمانہ ،مریم نواز کو سات سال قید اور کیپٹن صفدر کو اعانت جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالت میں فیصلے میں ایوان فیلڈ فیلٹس بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
12 ماہ کے دوران نواز شریف کے خلاف تیسرا عدالتی فیصلہ سنایا گیا ہے-اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے ایوان فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے سے قبل نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز لیکس کیس اور بعد ازاں انتخابی اصلاحات ایکٹ کیس 2017 سے متعلق فیصلہ سنایا گیا تھا۔خیال رہے کہ 28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا تھا-

 

مزیدخبریں