لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹوزرداری اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف علی زرداری کی نااہلی کے
لئے درخواست مسترد کردی۔ لاہورہائی کورٹ نے اقبال حیدرکی جانب سےپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینکے چیئرمین آصف علی زرداری کی نااہلی کے لئے درخواست کی سماعت کی۔درخواست میںموقف اختیارکیا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے منشور پر پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے انتخابی نشان تیرکو استعمال کیا۔ ان کا یہ اقدام الیکشنایکٹ کے سیکشن 215 کی ذیلی شق 3 کی خلاف ورزی ہے۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کےسربراہ آصف علی زرداری پیپلزپارٹی کے پرچم کو استعمال کررہے ہیں اوران کا یہاقدام الیکشن ایکٹ کے سیکشن 200کی ذیلی شق 2 کی خلاف ورزی ہے، قانون کے تحتکوئی سیاسی جماعت کسی دوسری جماعت کا پرچم اورانتخابی نشان استعمال نہیںکرسکتی۔ عدالت بلاول بھٹو اورآصف علی زرداری کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرنااہل قرار دے۔لاہورہائی کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سےمتعلق فیصلہ محفوظ کیا، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024