اسلام آباد :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ اگر ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو سزا کے بعد ہلکی پھلکی موسیقی ہو سکتی ہے ۔ ان کو بھی پتہ چلنا چاہیے کہ کون دودھ پینے والا اور کون خون دینے والا مجنوں ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے ایون فیلڈ ریفرنس کے متوقع فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر روز اہم ہوتا ہے، پاکستان ایک بڑا ملک ہے.لوگ آتے ہیں چلے جاتے ہیں، پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا.
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہناتھا کہ نواز شریف کو سزا کے بعد شاہد خاقان پارٹی کی کمان سنبھالیں گے اور اگر نوازشریف کو سزا ہوئی تو انہیں اپیل دائر کرنے کیلئے 8 روز میں آنا پڑے گا ،نہیں جانتا کہ ان کے ساتھ اڈیالہ جیل میں کیا ہو گا ۔ شیخ رشید کا کہناتھا کہ نوازشریف اپنا کیس سارا لڑ کر گئے ہیں بعض اوقات شک ہو تاہے کہ چلمن کے پیچھے کچھ اور پک رہاہے.ابھی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں لیکن دال میں کچھ کالا ہے. تاہم یہ دس روز میں سامنے آ جائے گا ۔ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کو سزا کے بعد ہلکی پھلکی موسیقی ہو سکتی ہے ۔