ایون فیلڈ ریفرنس ، نواز شریف کی فیصلہ موخر کرنے کی درخواست مسترد، فیصلہ ساڑھے 12 بجے سنایا جائے گا
اسلام آباد : احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف اور مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔نواز شریف کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کلثوم نواز کی خرابی صحت کو بنیاد بنا کر ایک ہفتے کیلئے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے سے قبل فریقین کے وکلا نے اس درخواست پر دلائل دیے جس کے بعد جج محمد بشیر نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو ایک گھنٹے بعد سنادیا گیا ہے۔ جج محمد بشیر نے درخواست مسترد کرتے ہوئےجمعہ کو ہی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنانے کا حکم دیا ہے۔احتساب عدالت نے نوازشریف کی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست کو مستردکر تے ہوئے نیب کی فیصلہ سنانے کی درخواست کو منظور کر لیاہے جس کے بعد احتساب عدالت ایون فیلڈ کا فیصلہ ساڑھے 12 بجے سنائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ سنانے کے بعد اپنے چیمبر میں چلے گئے ہیں اور ایون فیلڈ کے فیصلے کے لیے دوبارہ ساڑھے 12 بجے عدالت میں آئیں گے اور فیصلہ سنائیں گے ۔