متحدہ مجلس عمل کے ملک بھر سے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی

Jul 06, 2018 | 00:17

ویب ڈیسک

متحدہ مجلس عمل کے ملک بھر سے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی . متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے 192 امیدوار قومی اسمبلی سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں.چاروں صوبائی اسمبلیوں سے 404 امیدوار ایم ایم اے نے میدان میں اتارے ہیں.35 خواتین بھی جنرل نشستوں پر ایم ایم اے کی نمائندگی کے لیے انتخابی میدان میں مخالفین کو ٹف ٹائم دینگی.مولانا فضل الرحمان، سراج الحق، لیاقت بلوچ، سینیٹر مشتاق، مولانا گل نصیب قومی اسمبلی سے الیکشن لڑ رہے ہیں.صاحبزادہ طارق اللہ، مفتی کفایت، اکرم درانی، حافظ حسین احمد، حافظ سلمان بٹ اور امیر العظیم انتخابات بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، راشد سومرو، اسد اللہ بھٹو، حافظ نعیم الرحمن بھی حتمی فہرست میں شاملہیں۔مولانا عصمت اللہ، حافظ حمد اللہ، حافظ حسین احمد بھی کتاب کے نشان پر الیکشن لڑینگے۔

آصف لقمان قاضی، حاجی منیر اورکزئی، میاں اسلم، مولانا غفار توحیدی بھی کتاب کے نشان پر الیکشن لڑینگے۔

انیلہ بتول، فرحت حیات، شہناز اختر سمیت 35 خواتین جنرل نشستوں پر ایم ایم اے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گی۔

حتمی فہرست مولانا فضل الرحمان کے دستخطوں سے جاری کردی گئی ۔

مزیدخبریں