اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکا کے خصوصی نمائندہ مارک گراسمین نے کہا ہے کہ مستقبل کے بارے میں فیصلے پاکستان کو خود کرنا ہوں گے۔ امریکہ معاونت کرسکتا ہے ہم پاکستانیوں کو یہ نہیں بتا سکتا ہے کہ زندگی کیسے گزارنی ہے؟ امریکہ کے نمائندہ خصوصی نے یہ بات ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہی کہ امریکہ نہ صرف پاکستان بلکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستانیوں کی قربانیوں کا بے حد احترام کرتا ہے اور یہ تاثر غلط ہے کہ امریکی حکام پاکستانیوں کو نظرانداز کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کو یہ سوچنا چاہیے کہ مل جل کر نہ صرف القاعدہ کو ختم بلکہ افغانستان میں امن بحال کیا جاسکتا اور مل جل کر خطے میں معاشی بحالی ممکن ہے۔ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں حکمت عملی اور پھر ملکی اقتصادیات کی بحالی کا کام پاکستان کو خود کرنا ہے۔
مارک گراسمین
مارک گراسمین