اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحرےک انصاف کے چیئرمےن عمران خان نے کہا ہے کہ مےری جماعت کی مقبولےت کا گراف اوپر گےا تو مسلم لےگ (ن) کو اپنے سےاسی ساکھ بچانے کےلئے گرےنڈ الائنس کی سوجھی ہے لےکن ہم کسی اےسے اتحاد کا حصہ نہےں بنےں گے جو سےاست مےں سٹےٹس کو چاہتے ہوں نہ ہی کسی دو نمبر سےاسی جماعت سے اتحاد کرےں گے ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کےلئے نئے نظام کی ضرورت ہے جو ہم دےں گے اپنی دولت باہر رکھنے والے اور ٹےکس نہ دےنے والے کوئی تبدےلی نہےں لا سکتے۔ تحرےک انصاف کے چئرمےن نے ان خےالات کا اظہار منگل کو اپنی پارٹی کے مرکزی سےکرٹرےٹ مےں پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پر پارٹی رہنما اکبر اےس بابر، زاہد حسےن کاظمی اور عامر کےانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ عمران خان نے کہا کہ مےں چےف جسٹس افتخار محمد چودھری کو خراج تحسےن پےش کرتا ہوں کہ انہوں نے ووٹر لسٹ سے تےن کروڑ 70 لاکھ جعلی ووٹ نکالنے کا حکم دےا اب اےک اےک حلقے مےں لاکھ لاکھ جعلی ووٹ بنانے والے کبھی دھاندلی نہےں کر سکےں گے۔ انہوں نے کہا جب سپرےم کورٹ نے اےن آر او کو کالعدم قرار دےا تھا تو اسی وقت موجودہ حکومت کی چھٹی ہونی چاہئے تھی لےکن اس وقت نوازشرےف نے کہا کہ ہم نظام ڈی رےل نہےں ہونے دےں گے اب وہ اس حکومت کی چھٹی کرانے کےلئے گرےنڈ الائنس کےوں بنا رہے ہےں۔ ہمےں نوازشرےف کی جانب سے گرےنڈ الائنس کی تشکےل کےلئے کسی اجلاس مےں شرکت کی دعوت نہےں ملی۔
عمران
عمران