کرم ایجنسی (نامہ نگار) افغان صوبے پکتیا سے پاکستانی علاقہ میں گولہ باری کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ پاک فوج کا آپریشن جاری ہے۔ فوج نے ملا طوفان گروپ کے خاص گڑھ مناتو کا کنٹرول حاصل کر لیا جبکہ متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فوج نے ذی مشت کے علاقے گواتی اور ڈنبکئی پر بغیر مزاحمت کے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا جبکہ کنڈولئی اور سنکڑوبہ کی طرف پیش قدمی جاری ہے۔ فوج نے مختلف مقامات پر ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی۔ وسطی کرم ایجنسی کے ذی مشت اور علی شیرزئی کے مختلف علاقوں سے فوجی آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اب تک سدہ کے مضافات درانی تیندو کیمپ میں متاثرین گھرانوں کی تعداد تقریباً چار سو‘ سرکاری سکولوں میں مقیم گھرانوں تقریباً 390 جبکہ سدہ شہر سمیت دیگر دیہاتوں میں کرائے کے مکانوں‘ عزیز اور رشتہ داروں کے ہاں مقیم تقریباً 1400 گھرانوں کی رجسٹریشن ہو گئی ہے جبکہ اپر کرم سے اطلاعات کے مطابق پیواڑ‘ گیدو اور پیواڑ تنگی کے دو متحارب قبائل طوری اور منگل کے مابین ایک بار پھر لڑائی چھڑ گئی ہے جس میں تین افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
کرم آپریشن
کرم آپریشن