آئی ایس آئی نے سی آئی اے کے ساتھ تعاون تحریری معاہدے سے مشروط کر دیا‘ سکاٹ لینڈ یارڈ کے اخبار کا دعوی
ایڈنبرگ/ اسلام آباد (اے این این)آئی ایس آئی نے امریکی سی آئی اے کومستقبل کے تعاون کےلئے باضابطہ تحریری معاہدے پردستخط کرنے کا کہہ دیاجس میں آئندہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کی سرزمین پرکسی قسم کی کوئی غیرمجازکارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی ۔ سکاٹ لینڈ کے اخبار ”دی سکاٹس مین“ کی رپورٹ میں پاکستان کے ایک اعلیٰ سکیورٹی اہلکارکے حوالے سے بتایاگیاہے کہ آئی ایس آئی سی آئی اے کے ساتھ تعلقات دوبارہ بحال کرنے کےلئے ایک باضابطہ معاہدہ چاہتی ہے جس کے تحت آئندہ پاکستان کے اندر غیرمجاز کارروائی نہ کی جائے ۔ ہمیں صرف زبانی کلامی باتوں یا ہاتھ ملانا کی بجائے معاملات کوتحریری شکل دینی چاہیے اورانہیں باضابطہ بناناچاہیے جن میں یہ شامل ہوکہ ہم یہ کریں گے اور یہ آپ کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق نئے مجوزہ معاہدے سے امریکہ کا پاکستان میں ڈرون پروگرام بھی جوابدہی میں آجائےگا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقوں میں القاعدہ اور طالبان گروپوں کے تعاقب کےلئے دونوں ممالک کے درمیان اتحاد اہم ہے جہاں سے یہ عناصر افغانستان میں غیرملکی فورسز پر حملے کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ایسے موقع پر جب افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا ہونے جا رہا ہے پاکستان کے ساتھ اتحادامریکہ کےلئے مزید اہمیت اختیار کرگیاہے ۔ جنوری میں ریمنڈ ڈیوس کے واقعہ سے پاکستان میں امریکہ مخالف غم وغصہ بڑھا ۔
آئی ایس آئی/ سی آئی اے
آئی ایس آئی/ سی آئی اے