این آئی سی ایل کیس، سپریم کورٹ نے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ظفر قریشی کی معطلی کی تفصیلات طلب کرلی ۔
سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کیس کی سماعت سات جولائی کے لیے مقررکرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ جس میں ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ظفر قریشی سمیت دیگر تفتیشی افسران کی معطلی اور تبادلوں کا سرکاری ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ این آئی سی ایل کے اراضی سکینڈل کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا بینچ کرے گا۔ گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے تفتیشی افسر ظفر قریشی کے تبادلے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں تفتیش کے عمل پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔