امریکی صدر باراک اوباما کی آئندہ صدارتی الیکشن مہم کے سلسلے میں بنائی گئی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی ۔
امریکہ میں ہیکرز کی سرگرمیاں عروج پر ہیں جو سپرپاور کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان ہیں۔ اہم سرکاری ویب سائٹس کے بعد ہیکرز نے امریکی صدر باراک اوباما کی صدارتی الیکشن مہم کے سلسلے میں بنائی گئی ویب سائٹ ہیک کرلی ہے اور نامعلوم شخص کی میزبانی میں اوباما کے حامیوں کو دو حکومت مخالف جھوٹی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ جھوٹی تقریبات کو رولز آف پالیٹکس کا نام دیا گیا ہے اور اعلان کیا گیا ہے کہ یہ تقریبات آئندہ منگل کی سہ پہر منعقد ہوں گی۔ چارسو تیس الفاظ پر مشتمل پیغام میں اوباما پر براہ راست تنقید نہیں کی گئی تاہم حکومت مخالف اکیس نکات ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ اوباما کی صدارتی الیکشن مہم کے سلسلے میں بنائی گئی ویب سائٹ فاکس نیوز کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ایک روز بعد ہیک کی گئی جس میں یہ افواہ پھیلائی گئی تھی کی اوباما کو قتل کردیا گیا۔