مکرمی! شمالی لاہور ولی کامل حضرت میراں حسین زنجانی کی سرزمین ہے، اس مردم خیز خطے میں پیدا ہونے والی شخصیات نے شہر لاہور کیلئے ہمیشہ اہم خدمات انجام دی ہیں۔ علاقے کی سڑک کی حالت انتہائی قابل رحم جبکہ کوڑے دان نہ ہونے سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور ناقص سیوریج نظام سے گلیاں ہر وقت کیچڑ سے لت پت رہتی ہیں۔ چند انچ بارش سے علاقہ جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگتا ہے۔ علاوہ ازیں سٹریٹ لائٹ اور واٹر فلٹریشن کی تنصیب ایک خواب سے کم نہیں۔ خادم پنجاب لاہور کو خوبصورت شہر بنانے کا جذبہ رکھتے ہیں لیکن شمالی لاہور کے علاقہ چاہ میراں سے سوتیلی ماں والا سلوک کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ صاحب علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی گرانٹ جاری کریں تاکہ خوبصورت شمالی لاہور کا خواب پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔
(محمد عارف جٹ، گلی نمبر40مکان18،چاہ میراں لاہور۔فون:0301-4900368)
(محمد عارف جٹ، گلی نمبر40مکان18،چاہ میراں لاہور۔فون:0301-4900368)