مکرمی!حکومت عوام کے حقیقی مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ شدید گرمی کے موسم میں بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے بلکہ اب پنجاب میں گیس کی بندش کا دورانیہ دو دن سے بڑھا کر تین دن کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے گر رہی ہیں جبکہ پاکستان میں دو تین روپے سے زیادہ کمی نہیں کی گئی۔ بجلی کے نرخ ہر ماہ دو فیصد بڑھا دیئے جاتے ہیں۔ پاکستان کے ان کروڑوں افراد کو جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور وہ لوگ جو بمشکل ایک وقت کی روٹی کھانے پر مجبور ہیں۔ انہیں کون ریلیف دے گا۔64 سال سے چہرے بدل کر آنے والے حکمرانوں سے عوام نجات چاہتے ہیں، ملک اس وقت انقلاب کے دھانے پر کھڑا ہے، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کو ہے۔ حکمران عوام کے ساتھ انصاف کریں ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔
(کے ایم اسلم بٹ، گوجرانوالہ)
(کے ایم اسلم بٹ، گوجرانوالہ)