گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک اداروں پر حملہ آور ہونیوالوں کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا۔تحریک انصاف ملک میں معاشی ترقی و تباہی کی ذمہ دار ہے۔انہیں کرپشن و لوٹ مار کی سزا مل رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر لیگی رہنما آصف اقبال گجر اکرم بٹ،مبین امین،شاہ زیب امین بٹ و دیگر بھی موجود تھے۔خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی مشکلات کے ازالہ کیلئے اقدامات کررہی ہے۔مسلم لیگی حکومت کی بہترین پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں جس کی بدولت مہنگائی و بیروزگاری میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
لیگی حکومت عوام کی مشکلات کے ازالہ کیلئے اقدامات کررہی ہے:خرم دستگیر
Jan 06, 2025