خوشاب جی پی او میں پوسٹ کارڈ کی فراہمی
مکرمی! میں ڈائریکٹر جنرل ڈاکخانہ جات کی توجہ اس مسئلہ کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ ڈاکخانہ کی منتھلی لفافے، پوسٹ کارڈ خوشاب جی پی او میں ختم ہیں۔ برائے مہربانی پوسٹ کارڈ فراہم کئے جائیں۔ اس موضوع پر متعدد مرتبہ ڈی جی صاحب کو وفاقی محتسب کو لکھا جا چکا ہے مگر بے سود براہ مہربانی ڈاکخانہ خوشاب میں لفافے اور پوسٹ کارڈ فراہم کئے جائیں پوسٹ کارڈ پاکستان کا سب سے سستا خط و کتابت کا ذریعہ ہے جو 5 روپے کا آتا ہے جبکہ لفافہ 20 روپے کا۔ جو ملک بھر میں سب سے سستا دستاویزات ارسال کرنے کا ذریعہ ہے جبکہ کورئیر کمپنی 400 روپے سے کم میں کوئی پیکٹ نہیں بھیجتی۔ کمپیوٹر نظام آنے پر ڈاک کا پتہ چلتا رہتا ہے ۔ رجسٹرڈ ڈاک کہاں تک بھیجی ہے ملک بھر میں اگلے ہی روز دستاویزات پہنچ جاتی ہیں جبکہ پرائیویٹ ڈاک سے دستاویزات گم ہو جاتی ہیں اور ان کا نیٹ ورک ہر گائوں تک نہ ہے صرف بڑے شہروں تک محدود ہیں۔ (ظہیر انجم تبسم نزد جی پی او خوشاب)