اسرائیل کا لبنان سے آنے والا حزب اللہ کا ڈرون مارگرانے کا دعویٰ

Jan 06, 2022

تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی فوج نے لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی جانب سے داغے گئے ایک ڈرون کو مارگرایا ہے۔ یہ لبنان سے اسرائیلی علاقے میں داخل ہوا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حزب اللہ کا ڈرون لبنان سے اسرائیل میں داخل ہوا تھا۔ہمارے فوجیوں نے اس پورے واقعے کے دوران میں اس ڈرون کی نگرانی کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی دفاعی افواج دہشت گردوں کی جانب سے ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی کسی بھی کوشش کے توڑ کے لیے کارروائی جاری رکھیں گی۔
اسرائیل

مزیدخبریں