لاہور( کامرس رپورٹر ) چینی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا ہے. تھوک مارکیٹ میں 100کلو چینی کی بوری کی قیمت میں300روپے تک اضافہ ہو گیا اور اس کی قیمت 8500 روپے سے بڑھ کر 8800 روپے ہوگئی ہے جس کے باعث پرچون مارکیٹ میں چینی کی قیمت 92 سے 95 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ شوگرڈیلرز کا کہنا ہے کہ شوگر ملز سے چینی کی سپلائی کم ہوئی جس سے قلت پیدا ہوئی اوراسکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،اگر حکومت نے نوٹس نہ لیا تو ایک بار پھر چینی کی قیمت فی کلو100 روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے۔
خطِ غربت کی جانب بڑھتے ایک کروڑ انسانوں کا مستقبل؟۔
Apr 16, 2024