وزیراعظم عمران خان کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات
وزیراعظم عمران خان کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پارلیمانی امور اور قانون سازی سے متعلق بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ موجودہ صورتحال میں کورونا کے باعث اجلاس طلب کرنےتفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جمہوری نظام میں پارلیمنٹ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور موجودہ کورونا صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کے مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہر کے دوران پارلیمنٹ نے اپنا بھرپورکردار ادا کیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متعلق سب سےمشاورت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔