وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں کیلئے ایم مثالی فورس بنانے کیلئے جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو ایک محفوظ شہر بنانے کیلئے سیکورٹی لائحہ عمل کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ موثر جانچ پڑتال کیلئے اسلام آباد پولیس کو مزید کاریں فراہم کی جائیں گی۔
شیخ رشید نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جدید پولیسنگ ، اخلاقیات اور عوام کے ساتھ سلوک کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پولیس کیلئے بہتر تربیتی کورسز میں جدت لائی جائے گی۔