بیجنگ میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، محکمہ موسمیات سٹیشن

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید سردی پڑ رہی ہے ۔چینی ذرائع ابلاغ نےمحکمہ موسمیات سٹیشن کے حوالے سے بتایا کہ ، چینی دارالحکومت میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے اور تیز ٹھنڈی ہواﺅں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔موسمیات کے حکام نے بتایا کہ ملک کے متعدد علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے اور درجہ حرارت گرنے سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیاہے ۔ حکام نے کہا کہ منگل سے جمعرات تک ملک کے میدانی علاقوں میں یومیہ درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے ۔