گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن محفوظ راستے کی تلاش میں ہے ،آئندہ چیئرمین سینیٹ تحریک انصاف سے ہو گا ۔گورنر پنجاب سے رکن اسمبلی طلعت نقوی اور پارٹی وفود نے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ آئندہ چیئرمین سینیٹ بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہی ہوگا، اپوزیشن ہر محاذ پر ناکامی کے بعد محفوظ راستے کی تلاش میں ہے، 31 جنوری آ رہا ہے سب دیکھیں گے، اپوزیشن کے استعفے نہیں آئینگے، پی ڈی ایم پریشان ڈیموکر ٹیک موومنٹ بن چکی ہے، پی ڈی ایم سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلئے ہاتھ پائوں مار رہی ہے، لانگ مارچ کا اپوزیشن کا اعلان بھی آخر کار لانگ ہی ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو خود ہی پتہ نہیں وہ اسمبلیوں سے استعفے کب دے گی، ملک دشمن عناصر پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنیکی سازشیں کر رہے ہیں، آج ملک میں امن و استحکام کیلئے سب کو ملکر کام کر نے کی ضرورت ہے، (ق)لیگ سمیت تمام اتحادی حکومت کیساتھ متحد کھڑے ہوئے ہیں، وزیر اعظم عمران خان اصولی اور نظر یاتی سیاست کر رہے ہیں، نیب سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38