بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل منگل کو اندور کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آﺅٹ گراﺅنڈ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے نہیں ہوسکا۔ دونوں ٹیمیں اندور پہنچ چکی ہیں۔ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ کی قیادت ویرات کوہلی کرینگے جبکہ ٹیم میں شامل دیگر کھلاریوں میں لوکیش راہول، شرییاس ایئر، منیش پانڈے، سنجو سیمسن، رشبھ پنت، شیوم ڈوب، یوزویندر چہل، کلدیپ یادیو، راویندرا جڈیجہ، شاردال ٹھاکر، نویدیپ سینی، واشنگٹن سندر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 7 جنوری کو اندور میں کھیلا جائے گا جبکہ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10 جنوری کو پونے میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے تینوں میچز نائٹ ہونگے اور برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائینگے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024