موسم سرما کی برف باری کا دوسرا سلسلہ شروع ‘بالائی علاقوں نانگا پیر ‘گنگا چوٹی‘ لسڈنہ‘ سدھن گلی میں برفباری جاری جبکہ زریں علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری جس کے باعث عوام کی مشکلات کے ساتھ سردی کی شدت بڑھ چکی بعض تعلیمی اداروں میں تعطیلات اور بعض اداروں نے حاضری رکھی ہے حالیہ برفباری سے سردی کی شدید لہر سے عوام نے احتیاط کرنا ہو گی ادھر ضلعی انتظامیہ نے بھی عوام الناس کے علاوہ ریاستی مشینری کو ہر لحاظ سے چوکس رہنے کا حکم دے دیا برفباری اور بارش کی وجہ سے باغ کے دور دراز علاقوں میں اشیاء خوردونوش کی قلت کا قوی امکان ہے کیونکہ ان علاقوں میں اکثر اس موسم میں زمینی رابطہ کٹ کے رہ جاتا ایسے حالات میں عوام ہر اعتار سے مشکلات کا شکار ہوتی ہے عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے اپیل کی کے وہ ان علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر بھی انتظامات کریں -
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024