جاپان کی وزیر انصاف ماساکو موری نے کہا ہے کہ جاپان کے فوجداری طریقہ کار پر درست عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے امیگریشن سروسز ایجنسی کو ہدایات دیں ہیں کہ روانگی کے طریقہ کار کو مزید سخت کرنے کے لیے وہ متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کرے۔کارلوس گون ایک ہفتہ قبل لبنان فرار ہو گئے۔ وہ ضمانت پر تھے اور ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی تھی۔ماساکو موری نے کہا کہ گون کے ملک چھوڑنے کا کوئی سرکاری ریکارڈ نہیں ہے اور انکی بظاہر غیر قانونی روانگی انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ جاپان کا فوجداری نظام انصاف ہر مقدمے پر روشنی ڈالنے کے لیے مناسب طریقہ کار کے تحت چلتا ہے اور ساتھ ہی بنیادی انسانی حقوق کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضمانت کے دوران فرار کو حق بجانب قرار نہیں دیا جا سکتا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024