اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔
اجلاس کا 10 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس میں ملکی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پرغور کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ اہم قانون سازی کی پیش رفت کا جائزہ لے گی اور ماضی میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کو وزارتوں اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی اور قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ائیر سروسز کے معاہدہ کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہیں۔فلیگ آفیسرکی ڈیپوٹیشن پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ڈی جی کے طور پرتقرری کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے۔ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ میں پروڈکشن کنٹرول کے ممبر کی تقرری اور پاکستان محتسب کراچی سیکرٹریٹ میں انچارج ممبر کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
فاٹا اور گلگت بلتستان کے چارفیصد کوٹہ کی تقسیم پر رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائےگی۔ پی ایس او کے ایم ڈی/ سی ای او کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔